25 مارچ 2026 - 21:54
صہیونی فوج کو خدمات فراہم کرنے والے سیٹلائٹ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں اعلان کیا: وعدہ صادق کی 79ویں لہر کے تسلسل میں اگلی کاروائی ـ "یا رازق الطفل الصغیر" کے مبارک کوڈ نیم کے ساتھ تبریز کی ڈیڑھ سالہ شہیدہ 'حلما' اور اس کے گھر والوں کی یاد میں انجام پائی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں اعلان کیا: وعدہ صادق کی 79ویں لہر کے تسلسل میں اگلی کاروائی ـ "یا رازق الطفل الصغیر" کے مبارک کوڈ نیم کے ساتھ تبریز کی ڈیڑھ سالہ شہیدہ 'حلما' اور اس کے گھر والوں کی یاد میں انجام پائی۔

اس کاروائی میں فلسطین کے جنوبی شہر ایلات میں طفل کُش صہیونی فوج کو خدمات فراہم کرنے والے سیٹلائٹ اسٹیشنز، نیز الازرق، شیخ عیسیٰ، علی السالم اور عریفجان میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں کو کچھ دیر پہلے نشانہ بنایا گیا۔

اس کاروائی میں طویل اور درمیانی فاصلوں پر مار کرنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل میزائلوں اور تباہ کند ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یہ مسلسل اور تاثیر پر مبنی کاروائی تھی جس کے دوران دشمن کے تمام اہداف کو اللہ کے فضل و کرم سے، کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha